آٹزم کی ویکسین مضر اثرات سے پاک ہونی چاہیے،ٹرمپ
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ادویات ساز اداروں سے مضر اثرات سے پاک ویکسین تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤ س میں آٹزم سے متعلق گفتگو میں کہا ویکسین کی تیاری میں مرکری اورایلومینیم کا استعمال نہ کیاجائے،ٹائلنول گولی کھانا صحت کیلئے اچھا نہیں،حاملہ خواتین کے ٹائلنول گولی کھانے سے آٹزم ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے صدر نے امریکی بچوں کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین بارہ سال کی عمرمیں دینے کی ہدایت بھی کردی۔
ٹرمپ