فلسطین کی تسلیم شدہ حیثیت انصاف اور امن کی جیت، پی ٹی آئی
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ودیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی تسلیم شدہ حیثیت انصاف اور امن کی جیت ہے۔ بیان میں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرے اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرے، اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور قتل عام ایک کھلی نسل کشی ہے، جس پر عالمی طاقتوں کو فوری اور مثر اقدامات کرنے چاہئیں۔پی ٹی آئی نے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فلسطین کی آزادی اور حقوق کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
پی ٹی آ ئی