انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج آف کارڈوبہ بٹ خیلہ میں ویلکم پارٹی تقریب
بٹ خیلہ ( خالداقبال سے ) انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج آف کارڈوبہ بٹ خیلہ کیمپس کی یوم والدین فسٹ ائیر ویلکم پارٹی اور پشتو کلچر ڈے کی دلچسپ اور رنگا رنگ تقریب زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرامت شاہ منعقد ہو ئی میزبان پرنسپل زوار علی نے مہمان خصو صی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان سمیت دیگر مہمانوں پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر پروفیسر علی شاہ ڈپٹی ڈی ای او غلام سروربخت روان عمر خیل اورواجد علی کوپشتوکلچر ڈے کی مناسبت سے روایتی پگڑیا ں پہنا ئیں معزز مہمانوں نے طلبا و طالبات کے لگائے گئے روایتی پشتو ملبوسات آلات موسیقی اسلحہ اور گھریلو سامان کے سٹالز کا معائنہ کیا اور پشتوکے روایتی کھانوں سٹال میں خوب دلچسپی لی مشہور علاقائی ستا راور و تمبل نوازظفر خان ظفری اور وارث خان نے اپنے فن کا بھی مظا ہر ہ کیاطلبا و طالبات نے انتہائی دلکش انداز میںپشتو گانوں پر ڈبلیوروایتی رقص اور خاکے پیش کئے جبکہ پشتو کی مختلف تہذیب و ثقا فت پر مبنی ملبوسات میں ننھے بچے وبچیوں کے ڈیس شو نے خوب داد وصول کی پروفیسر اقبال شاکر نے اپنے منفرد کوئز پروگرام کے ذریعے پشتو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیافسٹ ایئرکے نئے طلبا و طالبات کوہار پہناکر اور مٹھائی کھا کرشاندار استقبال کیا گیا اے ڈی سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پشتو کلچر ڈے منانا خوش آئند ہے اپنے کلچر کے فروغ اور دوسروں کی تہذیب و ثقافت کے مثبت و تعمیر ی پہلو اپنا کر ترقی وخوشحالی کے حصول کے ساتھ ساتھ ایک مہذب قوم بن سکتے ہیں ڈی ای او نے کہا کہ کسی بھی قوم کی پہچان اس ثقافت ہو تی ہے انھوں نے کہا کہ پشتو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کے فرو غ میںاساتذہ اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے تقریب سے بخت روان عمر خیل نے بھی خطاب کیا۔