نیو پشاور ویلی صوبے کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے،ڈاکٹر امجد علی
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہا_¶سنگ ڈاکٹر امجد علی سے نئے تعینات ڈائریکٹر لیگل خیبر پختونخواہا_¶سنگ اتھارٹی جوہر علی شاہ نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے ہا_¶سنگ نے نئے تعینات ڈائریکٹر کو محکمہ میں خوش آمدید کہا اور مختلف ہا_¶سنگ سکیموں کی جلد تکمیل میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل سے متعلق احکامات جاری کئے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاﺅسنگ اتھارٹی کی زیر نگرانی متعدد ہا_¶سنگ سکیموں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی خواہش ہے کہ تمام ہا_¶سنگ منصوبوں کو عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہوں ۔معاون نے خصوصی نے مزید کہا کہ نیو پشاور ویلی صوبے کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس ہا_¶سنگ منصوبے کو کیبنٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ڈی اے کی نگرانی سے واپس لے کر خیبر پختونخوا ہا_¶سنگ ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کیا ہے تاکہ اس پر دیگر ہا_¶سنگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیموں کی طرح تیزی سے کام کیا جائے۔ڈاکٹر امجد علی نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے لیگل ڈائریکٹر ہاﺅسنگ منصوبوں کی تکمیل میں درپیش قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور مسائل کے حل میں بھر پوراقدامات اٹھائیں گے ۔ اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر لیگل خیبر پختونخوا ہا_¶سنگ اتھارٹی نے بھی بھر پور یقینی دہانی کرائی کہ معاون خصوصی کی جاری کردہ ہدایت پر من و عن عمل در آمد کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے ہا_¶سنگ کے منصوبوں کے تصفیہ طلب مسائل کو بہترین انداز کے ساتھ قانونی طریقوں سے حل کریں گے اور ان میں درپیش قانونی رکاوٹوں کو جلد دور کرنے کے لئے تمام تر توانائیا برﺅے کار لائیں گے۔