سنیچروں نے علاقے میں شہریوں کیلئے عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا عوام کا فوری توجہ کا مطالبہ 

  سنیچروں نے علاقے میں شہریوں کیلئے عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا عوام کا فوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(بیورورپورٹ)ممتاز سماجی رہنما اور ےوتھ فرنٹ پاکستان (رجسٹر ڈ) کے بانی چےر مےن گل غنی خان نے کہا ہے کہ صوبہ خےبر پختونحوا کے انسپکٹر جنرل آف پولےس۔ڈی آئی جی آپرےشنز سی سی پی اےس اےس پی آپرےشنزاور پولےس کے دےگر اعلیٰ حکام سے ضلع پشاور وربالخصوص پشاور شہر مےں آئے دن گن پوائنٹ پر کھلے عام موٹر سائیکل سواروں کی قےمتی اشےاءموبائےل،نقدی ،چھنےے کی وارتوارںمےں اضافہ نے لوگوں کو سخت خوفزدہ کر دےا انہو ں نے کہا کہ سولہ ستمبر، منگل کی شام ساڑھے دس بجے، قصہ خوانی کے دوران تھانہ خان رازق کے سامنے ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار کچھ افراد نے اچانک نمودار ہو کر اسلحہ کی نوک پر مےرے برخوردار راخت غنی خان بنک آفسےر کا دفتری موبائل جوکہ ان کو د فتر کی جانب سے کام کے لئے ملا تھا چھین لیاجبکہ اس وقت چوک مےں ابائبل فورس کے جوان بھی موجود تھے جو ہر آنے جانے والے والوں کو روک رہے تھے ۔راحت غنی خان کے مطابق وہ گھر جارہا تھا اور کھلے عام موٹر سائیکل سواروں نے ان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لیا.واقعے کے دوران ملزمان نے اپنا چہرہ بھی نہیں چھپایا اور پورے جرات کے ساتھ کارروائی کی، جس نے وہاں پر موجود لوگوں کو سخت خوفزدہ کر دیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس موقع کی کسی بھی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ کیمرے میں محفوظ نہیں ہوئی، جو بہت سارے شبہات کو جنم دے رہی ہیں،واقعے کی اےف آئی آر چوک ےادگار چوکی مےں درج کرائی گئی اور متعلقہ انچارج نے ملاخظہ کےا لےکن تاخال ابھی تک کو ئی کاروئی عمل نہےں لائی گئی ۔سماجی رہنما کے بر خورداراحت غنی خان نے اس واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کی حرکت نے علاقے میں شہریوں کے لیے عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے۔ان کے مطابق پشاور شہر کے ابریشم گراں ننزدچوک ےادگار جسےی مصروف جاکہ میں پیش آنیوالا واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہیں اور یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ رات کے اوقات میں شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔گل غنی خان نے صوبہ کے وزےر اعلیٰ سے بھی اس واقعے کانوٹس لےنے اور شہر ےوں کے جان ومال کا تحفط ےقےنی بنانے کی اپےل کی ہے