پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو سیشن کورٹ لاہور نے 100 سال قید کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے2022میں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے رات کے 2 بجے گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں پر فائرنگ کردی تھی۔