جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر، رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جواء اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا۔رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا ءاور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرکے عوام کو سرمایہ کاری پر اکسایا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا ءاور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا اور ان کی محنت کی کمائی کو ضائع کیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے، ملزم کو بار بار نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ انکوائری کیلئے پیش نہ ہوئے، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جوئے کو پروموٹ کرنے پر مزید 2 یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔