بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے، شاہین آفریدی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نےکہا بھارتی ٹیم ابھی فائنل تک نہیں پہنچی جب آئے گی تودیکھا جائے گا،بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے۔
ایشیاکپ میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ سےقبل شاہین آفریدی نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے،ہم یہاں فائنل کھیلنے اورایشیاکپ جیتنے آئے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے،کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو فائدہ ہوتا ہے،بولنگ میں کام کررہے ہیں۔
مزیدکہا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی وکٹ ملتی توبیٹرز پر لائسنس ہوتا ہے وہ ماریں،رینکنگ ٹیموں سے نہیں جیتے لیکن جو ٹیمیں آرہی انہی سے مقابلہ ہے،میرا کام ہے مجھے بیٹنگ بولنگ جو بھی ملے میں اس میں اپنا سو فیصد دوں،میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اورکرکٹ کھیلنا ہےجو بھی سوچتا ہے اسکی اپنی سوچ ہے،نواز اورحسین طلعت کو کریڈٹ دینا پڑے گا جو انہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی،حارث اورصائم بھی اچھےکھلاڑی ہیں۔