اسلام آباد میں غلط چالان کے خلاف ایک شخص احتجاج کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا ،نیچے اتر کر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا دعویٰ

اسلام آباد میں غلط چالان کے خلاف ایک شخص احتجاج کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا ...
اسلام آباد میں غلط چالان کے خلاف ایک شخص احتجاج کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا ،نیچے اتر کر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں کشمیر چوک کے قریب ایک شخص نے پولیس کے مبینہ غلط چالان کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔احتجاج کے دوران شہری مسلسل نعرے لگاتا رہا"غلط چالان کیوں کیا؟"۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص  کئی گھنٹے تک کھمبے پر چڑھا رہا پھر پولیس سے مذاکرات کے بعد نیچے آیا۔پولیس نے اس شخص کو تحویل میں لے لیا تاہم وہ نیچے آکر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری پیشے کے اعتبار سے کار واش کرنے والا ہے اور اس سے پہلے بھی اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسی طرح کھمبے پر چڑھنے کی کوشش کر چکا ہے۔