لاہور میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،2ملزم گرفتار

لاہور میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،2ملزم گرفتار
لاہور میں 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلعہ گجر سنگھ  کے علاقے میں 16 سالہ لڑکے سے بد فعلی کی شکایت پر فوری ایکشن،  ایس ایچ او رانا قادر کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، بد فعلی کرنے والے ملزمان  گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ  قلعہ گجر سنگھ دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  ملزمان نے متاثرہ لڑکے کو صبح کے وقت اپنے کوارٹر میں ناشتہ کرنے کے لیے بلایا، بعد میں نشہ آور چیز کھلا کر باری باری بد فعلی کا نشانہ بنایا۔  گرفتار ملزمان میں وقاص عرف وکی اور عبداللہ شامل ہیں۔ ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،بد فعلی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔