وزیراعظم نےگلگت بلتستان سےمتعلق سفارشات کی منظوری دے دی،فاقی وزیر توانائی اویس لغاری

وزیراعظم نےگلگت بلتستان سےمتعلق سفارشات کی منظوری دے دی،فاقی وزیر توانائی ...
وزیراعظم نےگلگت بلتستان سےمتعلق سفارشات کی منظوری دے دی،فاقی وزیر توانائی اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی علی اختر) فاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے  وزیراعظم نےگلگت بلتستان سےمتعلق سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کےاقدامات کوتاریخ میں یاد رکھا جائےگا،سوست ڈرائی پورٹ سےمتعلق تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ سلیم مانڈی والا اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے اپنے جی بی کونسل ممبران کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ گلگت بلتستان کا مطالبہ تھا کہ ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے۔ وزیر اعظم نے کمیٹی قائم کی، جس نے ڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کیں۔گلگت بلتستان کے ٹیکسوں کا مسئلہ حل کر لیا ہے، سوست میں ہڑتال کے بعد تجارت بند ہو گئی تھی صدر  اور وزیراعظم کی ہدایت پر مسئلہ حل کر لیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرنے کہا ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، گلگت بلتستان چیمبر نے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جی بی میں کنزمپشن ٹیکس کا میکینزم بنا دیا، جی بی میں سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی نہیں لگے گی۔