پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2 دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے،ہارون اختر

پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2 دہائیوں میں صنعت کی سب ...
پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2 دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے،ہارون اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت  25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے یہ بات 8 ویں پاکستان فارما سمٹ و فارما ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے  بطور  مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہاکہ  صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات پاکستان کے معاشی مستقبل کی بنیاد ہیں اوراس حوالہ سے بھرپوراندازمیں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کے کردارکوسراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  پاکستان فارما انڈسٹری 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،فارما انڈسٹری کے برآمد کنندگان پاکستان کے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ حکومت فارما انڈسٹری کے ساتھ ہے اوراس صنعت کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اورمستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومتی پالیسیوں کا مقصد ادویہ سازی کی صنعت کی مضبوطی اور عوام کے لئے سستی و معیاری ادویات کی فراہمی ہے۔

سمٹ کے دوران  فارما ایکسپورٹ ایوارڈز میں سرفہرست 50 برآمد کنندگان کو ایوارڈز دیئے گئے۔