صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور آمد , اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی عیادت کی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور آمد ، زیر علاج اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے ڈاکٹرز کو لکی ڈیئر کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی۔
40 سال اسٹیج پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار لکی ڈئیر اس وقت کومہ کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہے۔