دل کی بیماریوں سے بچاؤ  اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

دل کی بیماریوں سے بچاؤ  اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ...
دل کی بیماریوں سے بچاؤ  اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے دل کی بیماریوں سے بچاؤ  اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم دل کے حوالے سے معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں آگاہی تقریب  کے دوران  گفتگو کرتےہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، کارپوریٹ شراکت دار، بین الاقوامی اتحادی اور شہری مل کر  دل کی بیماریوں سے لڑ سکتے ہیں اور ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر دل مضبوط اور صحت مند ہو ۔

تقریب میں صحت کے ماہرین، میڈیا پروفیشنلز، سفارتکاروں، پالیسی سازوں اور طلباء کو اکٹھا کیا گیا تاکہ پاکستان میں امراض قلب کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور احتیاطی دیکھ بھال اور آگاہی کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔