ود ہولڈنگ ٹیکس کوغیرشرعی قرار دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے تصحیح نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینک سے رقم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کوغیرشرعی قرار دینےپراسلامی نظریاتی کونسل نے تصحیح نامہ جاری کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کی تصحیح شدہ پریس ریلیز شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے آج اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے حتمی رائے قائم کر لی ہے جبکہ حقیقتاً چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی ، جس میں اراکین کی آرا مختلف تھیں۔ اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ماہرین سے مشاورت کرنے کا کہا ہے اور فیصلہ ہوا تھا کہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں اس پر سیر حاصل بحث کی جائے گی۔ زیر بحث مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بینک سے رقم نکلوانے پر لگے ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونشل کا یوٹرن، اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ابھی بحث جاری ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ pic.twitter.com/KxLv9RnoE2
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 24, 2025