سی سی پی او کا ماہ رمضان کی پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد کا دورہ

سی سی پی او کا ماہ رمضان کی پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے ماہ رمضان کے پہلی نماز جمعہ کے موقع پر کا مختلف مساجد کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر پولیس افسران نے نماز جمعہ کے دوران امام مساجد اور شہریوں کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی، اس موقع پر نمازیوں میں ماسک تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ مناسب فاصلے پر نماز ادا کرنے کی بھی تاکید کی، علماء و مشائخ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ماہ رمضان کے پہلی نماز جمعہ کے موقع پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف مساجد کا دو رہ کیا دورے کے موقع پر پولیس افسران نے امام مساجد اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے حوالے سے اگاہی دی اس موقع پر نمازیوں میں ماسک تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ مناسب فاصلے پر نماز ادا کرنے کی بھی تاکید کی، ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کرونا کے خلاف آگہی و عملی اقدامات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا