اوپن یونیورسٹی نے روزگار کمانے کے نئے پروگرامز متعارف کر دئیے!

اوپن یونیورسٹی نے روزگار کمانے کے نئے پروگرامز متعارف کر دئیے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رمیثہ الحق ہاشمی

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور بہترین روزگار کمانے کے پروگرامز متعارف کرانے کے جدید دور کے تقاضوں کو مد ِنظر رکھتے ہوئے اپنے وژن اور مشن کے مطابق اقدامات اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی کی چاروں فیکلٹیز کو ہدایت کی تھی کہ مارکیٹ کی ضرورتوں کو مد ِنظر رکھتے ہوئے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے پروگرامز متعارف کروائے جائیں تاکہ گریجویٹ ہوتے ہی ہمارے طلبہ کو باعزت روزگار مل سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی اِن ہدایات کی روشنی میں فیکلٹی آف سائنسز نے بی ایس سی(آنرز) ایگریکلچر،بی ایس فزکس(ڈیٹاسائنس مائنر)، بی ایس ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاوہ آٹو کیڈ(سول) اور سرفیکٹنٹ پر مبنی مصنوعات کی مینوپیکچرنگ کے نئے پروگرامز اور سر ٹیفکیٹ کورسز متعارف کرکے سمسٹر خزاں 2024ء کے جاری داخلوں میں آفر کر دئیے ہیں۔پیش کئے جانے والے نئے پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ داخلے کی اہلیت ا ور دیگر معلومات و تفصیلات کے لئے طلبہ کو پراسپکٹس سے ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایجوکیشن اور کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ کے نئے پروگرامز دوسرے مرحلے کے داخلوں میں آفر کئے جائیں گے جس کے داخلے یکم ستمبر 2024ء کو شروع ہوں گے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -