کچہ حملےمیں زخمی ہونیوالے کانسٹیبل ہمارے ہیرو،مکمل بحالی تک ساتھ دیں گے:پنجاب حکومت 

کچہ حملےمیں زخمی ہونیوالے کانسٹیبل ہمارے ہیرو،مکمل بحالی تک ساتھ دیں ...
کچہ حملےمیں زخمی ہونیوالے کانسٹیبل ہمارے ہیرو،مکمل بحالی تک ساتھ دیں گے:پنجاب حکومت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچہ حملے میں زخمی کانسٹیبل بلال کوپاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے علاج کے لیے پینز/ جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ   نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران کچہ حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر زخمی کانسٹیبل بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا ہے۔ کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔جنرل ہسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ ڈاکٹر کانسٹیبل بلال کی مکمل صحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔ وزیر اعلیٰ  کی ہدایت پر زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کچہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

دریں اثناء پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس کے ذریعے 21 جولائی کو میانوالی میں چھت سے گر کر زخمی خاتون علیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔