انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

سورس: Wikimedia Commons
جہلم (یاسر شامی سے) معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا۔انہیں جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں تھانے لے جایا گیا ۔ محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انہیں تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں جہلم کے مشینی محلہ میں واقع اکیڈمی سے حراست میں لیا گیا۔ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھری ایم پی او کا آرڈر ڈپٹی کمشنر جہلم نے جاری کیا۔
انجینئر محمد علی مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علماء کرام کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ علماء نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد تھری ایم پی او کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی گئی ۔