پہلا ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ، بھارت کو جیت کیلئے 441 رنز کا ہدف دیدیا
پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کپتان سٹیو سمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو جیت کیلئے 441 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ روی چندرن ایشوین کی عمدہ گیند بازی کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 143 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 285 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان سٹیو سمتھ نے 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر نے 10، شان مارش نے 0، پیٹر ہینڈزکومب نے 19، میٹ رینشا نے 31، مچل مارش نے 31، میتھیو ویڈ نے 20، مچل سٹارک نے 30، سٹیو او کیف نے 6، نیتھن لیون نے 13 اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ رویندرا جدیجہ نے 3، اومیش یادیو نے 2 اور جیانت یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
قبل ازیں بھارت کی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ او کیف کی ”بمباری“ نے بھارتی بیٹنگ لائن ”تباہ“ کر کے رکھ دی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 260 رنز کے جواب میں محض 105 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ او کیف نے کیرئیر کی بیسٹ باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور بھارت کے 7 کھلاڑی صرف 11 رنز کے عوض آﺅٹ ہو گئے تھے۔