مودی امن موقع دیں : عمران خان ، وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں: جنرل باجوہ

مودی امن موقع دیں : عمران خان ، وطن کے دفاع سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں: جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کو چاہیے وہ امن کو ایک اور موقع دیں۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم عمران نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت پلوامہ حملے سے متعلق قابل عمل معلومات دے تو فوری کارروائی کریں گے ۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کو چاہیے کہ ‘امن کو ایک موقع دیں’۔عمران خان نے کہا کہ ‘دسمبر 2015 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ہم نے اتفاق کیا تھا کہ ہمارے خطے سے غربت کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کریں گے اور کسی دہشت گردی کے واقعے کو امن عمل کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم پلوامہ سے بہت پہلے ستمبر 2018 میں کوششوں کو ڈیل ریل کردیا گیا’۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘بھارت میں انتخابات کے باعث بدقسمتی سے اب امن بدستور خطرے میں ہے’۔عمران خان نے خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم اور خواہش کو دہرایا۔قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں عمران خان سے کہا تھا کہ کہ اپنے الفاظ پر ایک پٹھان کی طرح قائم رہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کے بجائے بھارت کے ساتھ مل کر غربت اور ناخواندگی کے خلاف لڑیں۔بھارتی ریاست راجستھان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پاکستان میں ایک نئے وزیراعظم ہیں اور میں نے ملاقات میں انہیں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کئی مرتبہ لڑے اس سے ا?پ کے ملک میں کوئی بہتری نہیں ا?ئی تو کیوں نہ ہم غربت اور ناخواندگی کے خلاف مل کر لڑتے ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد سے بھارتی حکمرانوں اور میڈیا نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے اور پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز بیانات داغے جا رہے ہیں۔تاہم پاکستان اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو یکسر مسترد کرچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو پاکستان کو پیش کرے وہ خود ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔
عمران خان

سیالکوٹ ،راولپنڈی(بیورورپورٹ ،سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستانی فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں کے حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے جو ہمہ وقت مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، تاہم اگر جارحیت ہوئی تو اسی شدت سے اس کا جواب دیا جائے گا۔جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹروں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -