حکومت گرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا‘ رضا حیات ہراج

  حکومت گرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا‘ رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ گان پاکستان)موثر حکمت عملی کے باعث مہنگائی پر قابو ہایا جاچکا ہے،حکو مت عام آدمی کے معیار زند گی کو بہتر بنا نے میں کوشاں ہے، حکو متی اقداما ت کے باعث ملک معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکو مت (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

گرانے کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکے گا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ہراج گروپ بلدیا تی انتخابا ت میں بھر پور حصہ لیا جائیگا، ان خیالا ت کا اظہارسابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے مر کزی راہنماء قائد ہراج گروپ بیرسٹر رضا حیات ہراج نے گزشتہ شب مقامی سماجی شخصیت چوہدری حا جی محمد بشیر کمبوہ کی رہائشگا ہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ بد امنی کے باعث سابقہ ادوار میں سرمایہ کار وں نے پاکستان کا رخ کرنا چھوڑ دیا تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں بیرو نی سرمایہ میں اضا فہ ہونا شروع ہو چکا ہے جس کے باعث معاشی ترقی کا پہیہ دوبارہ رواں دواں ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر نے اور حکو متی اقداما ت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے حکو مت نے موثر اقداما ت اٹھانا شروع کررکھے ہیں،انہوں نے کہا کہ بیرو نی دنیا میں پاکستان کے امیج کو بحال کرنا اور عام آدمی کو زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کر نا عمران خان کی حکو مت کا وژن ہے، انہوں نے بتایا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابا ت میں مقامی سطح ر ہراج گروپ بھر پور انداز میں حصہ لیتے کامیابی حاصل کرے گا، قبل ازیں بیرسٹر رضا حیات ہراج نے چوہدری بشیر احمد کمبوہ سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر ملک تصور حسین کھو کھر، حا جی عبدالستار کمبوہ (حور والے) چوہدری شبیر احمد،چوہدری محمد طارق، چوہدری محمد زبیر،چوہدری عمیر ستار، چوہدری جنید ستارسمیت دیگر بھی حضرات بھی مو جودتھے۔
رضا حیات