کلر کہار:موٹروے پولیس نے لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی مالکان کے حوالے کر دی

کلر کہار:موٹروے پولیس نے لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی مالکان کے حوالے کر ...
کلر کہار:موٹروے پولیس نے لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی مالکان کے حوالے کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر کہار (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں قیام و طعام کی غرض سے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا اور فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا۔
پرس میں کل 8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے۔یاد آنے پر انہوں نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا۔ اطلاع پاتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے پرس کی تلاش شروع کر دی۔
کافی تگ و دو کے بعد پرس تلاش کر لیا گیا جس کی اطلاع مالک کو کر دی گئی۔پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے 3 پرائز بانڈ موجود تھے۔