یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 8روپے تک کمی کا امکان

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 8روپے تک کمی کا امکان
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 8روپے تک کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 8روپے تک کمی کا امکان ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق عالمی منڈی مین تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک میں بھی سال نو کے آغاز سے مسلسل تین بار تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی کمی میں مزید 8روپے کمی کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اوگرانے سمری تیار کر لی ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول 6روپے 50پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 7روپے 80پیسے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل 8روپے اور مٹی کے تیل میں 4روپے 40پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -