اوکاڑہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، افسوسناک انکشاف
اوکاڑہ ( آئی این پی )بھاری تنخواہ پر نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،دونوں ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی رہائشی لڑکی(ک) بی بی کے گھر آکر اسکی والدہ کو ملزمان فرقان اور عمیر نے رینالہ خورد میں کوٹھی پر بھاری تنخواہ کے عوض نوکری کا لالچ دیا اور لڑکی کو لے گئے اور دونوں نے باری باری شراب پی کر مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،لڑکی نے واش روم کا بہانہ کر کے فون کر دیا جس پر ورثاء اور پولیس پہنچ گئی ،ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدائیت کے حکم پر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،آئی این پی کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کہا کہ ایس ایس او آئی یو کی اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا ، تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جسکے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی نیور اگین کمپین کے تحت خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔