ویمنز ایشیاء کپ،پاکستان کی گل فیروزہ کے شاندار کیچ کے چرچے
دمبولا (نیٹ نیوز)ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گل فیروزہ کی جانب سے شاندار کیچ پکڑا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے والی گل فیروزہ نے فیلڈنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا۔گل فیروزہ نے اسپنر سعدیہ اقبال کی گیند پر یو اے ای کی بلے باز ہینا ہاٹ چاندانی کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا جس پر شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور ان کی عمدہ کارکردگی پر خوب تعریف کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رضوان کی دھواں دھار اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔