ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بُری خبر آگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بُری خبر آگئی
ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے بُری خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) گیانا میں بارش کی پیشگوئی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیانا میں 27 جون کو صبح سے لے کر شام 4 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سےشیڈولڈ سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔سیمی فائنل میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8 گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔

آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوگا جو بھارت میں شام کا وقت ہوگا۔میچ کا آفیشل وقت صبح 10 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ ہے، بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ 5 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

بھارت کے علاوہ اگر کوئی اور ٹیم گروپ 1 سے ٹاپ کرتی تو وہ ٹرینیڈاڈ میں سیمی فائنل کھیلتی، ٹرینیڈاڈ میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے موجود ہے۔

ٹرینیڈاڈ کے سیمی فائنل کے لیے شیڈولڈ روز 60 منٹ کا اضافی وقت ہوگا، ریزرو ڈے میں صرف 190 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے اور مزید اضافی وقت نہیں ہوگا۔

سیمی فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کا از کم 10 اوور بیٹنگ کرنا لازمی ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل -