فیصل آباد میں بیوی کو زندہ جلانے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

فیصل آباد میں بیوی کو زندہ جلانے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی
فیصل آباد میں بیوی کو زندہ جلانے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں مقامی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔پولیس کے مطابق مجرم نوید احمد نے ڈیڑھ سال قبل بیوی کو گھریلو جھگڑے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ بیوی کو جلانے کا مقدمہ تھانہ رضا آباد میں درج تھا۔