گلوکو کہانی کی یادگار نظم مدد کرنے کا جذبہ اجاگر کرتی ہے

  گلوکو کہانی کی یادگار نظم مدد کرنے کا جذبہ اجاگر کرتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)  اِس برس،بچوں کے عالمی دن کے موقع پر، پیک فرینز گلوکو (Peek Freans Gluco)نے اپنے تعلیمی و تفریحی زُمرے میں بچوں کی ایک مقبول سیریز’گلوکو کہانی‘ کے تحت ”قدم بڑھائیں ہم“کے عنوان سے ایک نئی نظم پیش کی ہے۔یہ نظم نوعمر شائقین کے لیے ایک تحفہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنی قومی زبان،اردو، میں شائستگی، سماجی اور اخلاقی اقدار سیکھ سکتے ہیں۔ گلوکوکہانی پیک فرینز گلوکوکاایک پلیٹ فارم ہے جو بلال مقصود اور طلسمان اینی میشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی خاص بات مقامی زبان میں تیار کیں گئیں نظمیں ہیں جن کا مقصد آئندہ نسل کو بامقصد مواد فراہم کرناہے۔بلال مقصود کی روح پرور آواز میں تیار کیں گئیں اِن نظموں کی ہدایات عمر عادل نے دیں ہیں اور یہ نظمیں بچوں کو معیار ی مواد کی صورت میں زندگی کے قیمتی اسباق سکھاتیں ہیں۔تازہ ترین نظم، ایسے وقت میں پاکستان کا حوالہ رکھتی ہے جب لاکھوں پاکستانیوں کو تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ایک مشکل صورت حال کا سامنا ہے، یہ نظم بامعنی اور دل کو چھولینے والا پیغام دیتی ہے۔اِس نظم میں ایک ایسے پرندے کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کا گھونسلااور بچَے شدید طوفان میں پھنس جاتے ہیں  لیکن جنگل کے دیگر دلیر جانور اُنھیں بچانے کے لیے متحد ہو کر کام کرتے ہیں اور اُنھیں بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔اس طرح”قدم بڑھائیں ہم“ اپنے لوگوں کی مدد کے لیے قوم کے اکھٹا ہونے کی علامتی تصویر ہے۔دل کو چھو لینے والا یہ تصور ہمارے بچوں کو ہمدردی، رحم دلی اور مصیبت کے وقت یکجا ہونے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔گلوکو کہانی کے پلیٹ فارم پر یہ نیا اضافہ، اپنے اِس پیغام کی وجہ سے، سیریز میں خاص مقام رکھتا ہے۔انسانی ہمدردی کے حوالے سے یہ زندگی کے تمام شعبوں میں،اور ضرورت کے وقت،آگے بڑھنے کے لیے پاکستانیوں کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔نظم ”قدم بڑھائیں ہم“ آٹھویں نظم ہے جس میں، اِس سے قبل جاری کی گئیں نظموں کے تصور کو آگے بڑھایا گیا ہے اور جنھیں بچوں کو زندگی کے اہم اسباق سکھانے کی غرض سے والدین کی مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔اِس میں پیک فرینز گلوکو کا ویژن بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کی زندگی کو اعلیٰ معیار کے اینی میٹیڈ(animated) اردو مواد کے ساتھ پروان چڑھایا جاسکے۔
 اور بچوں کی زندگی میں اس کی گونج سنائی دے سکے۔ 

مزید :

کامرس -