فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہزارہ کلچرل ہیرٹیج فیسٹیول کا انعقاد
لاہور(فلم رپورٹر)فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے ہزارہ کلچرل ہیرٹیج فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی، منیزہ ہاشمی و دیگر اعلی عہدیداروں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اس موقع پر کہا کہ ملک کاچپا چپا ٗ تمدنی و ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، الحمراء ان اقدار کے بڑھ چڑھ کر نمائش کر رہا ہے، ہزارہ ہیرٹیج بھی دُنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے، جسے اُجاگر کرنے کے لئے فیض گھر کی کاوش قابل تعریف ہے، سلیمہ ہاشمی و منیزہ ہاشمی مبارکباد کی مستحق ہیں۔ ہزارہ کلچرل ہیرٹیج میں پینل گفتگو کے سیشن ہوئے جس میں مقررین نے ہزارہ کلچرل کے ثقافتی خزانے کو دُنیا کے سامنے پیش کرنے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئےء ملکی و غیر ملکی سطح پر ثقافت کے فروغ کے تحت باہمی بھائی چارے، امن، استحکام، محبت کا پرچار کرنے کی قدروں پر زور دیا،ہزارہ ثقافت ایک تاریخ کا آئینہ ہزارہ قوم کی ثقافت محبت، امن، اور ہم آہنگی کی مثال ہے،ان کے رنگا رنگ تہوار اور روایات تاریخ کا خوبصورت حصہ ہیں،ہزارہ قالین دستکاری کا شاہکارہزارہ قالین ہاتھوں کی مہارت اور صدیوں پرانی روایت کا عکاس ہے،یہ ان کے فنکارانہ ورثے کی علامت ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہزارہ زبان میں محبت اور ادب کی گہرائی چھپی ہے،یہ ان کے ورثے اور شناخت کا اہم جزو ہے،ہزارہ موسیقی دلوں کو چھونے والی دھنیں،ہزارہ موسیقی جذبات اور احساسات کا خوبصورت امتزاج ہے،یہ ان کی تاریخ اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔پینل گفتگو کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ تاریخ قربانیوں کی داستان ہزارہ قوم کی تاریخ جدوجہد، قربانی اور حوصلے سے بھری ہے،یہ ان کی مضبوطی اور وحدت کی پہچان ہے،ہزارہ کلچرل ہیریٹیج پر منفرد اور خوش ذائقہ کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے، ہزارہ پکوان ان کی ثقافت کی خوشبو اور ذائقے کی پہچان ہیں۔یہ محبت اور مہمان نوازی کی روایت کو زندہ رکھتے ہیں۔ہزارہ خواتین ہمت اور حوصلے کی علامت، ہزارہ خواتین نے ہمیشہ جدوجہد اور قربانی کی مثالیں قائم کی ہیں وہ اپنی ثقافت اور خاندان کی مضبوط بنیاد ہیں۔