ربیکا خان نے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ اور ٹک ٹاکر ربیکا خان جو مشہور کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ہیں نے شرکت کی۔پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور چہرے کی چمک و جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔ جس کے جواب میں یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے میک اپ کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور میرے مداح بھی چاہتے ہیں کہ میں ان کو بتاں کہ میں کس طرح کا میک اپ کرتی ہوں یا کون سی پراڈکٹ استعمال کرتی ہوں۔ربیکا نے کہا کہ آج کے پروگرام میں میں اپنے اس راز سے پردہ ہٹا دوں گی، تاکہ اے آر وائی کے ناظرین بھی اس حقیقت کو جان لیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ سونے سے پہلے یا میک اپ اتارنے کے بعد سن بلاک ضرور لگاتی ہوں اور یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔
یاد رہے کہ چہرے کی جلد کو سورج کی تپش سے جھلسنے سے بچانے کا واحد حل سن بلاک ہے جس کا مشورہ دنیا بھر کے ڈرماٹولوجسٹ دیتے ہیں۔