فالج کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 29اکتوبرکومنایاجائیگا،سال 2030 تک مریضوں کی تعداد3کروڑ تک پہنچنے کا اندیشہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فالج کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 29اکتوبرکومنایاجائیگا۔ اس دن کومنانے کا مقصد عوام میں اس(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
مرض سے بچاکیلئے شعور بیدار کرنا ہے،فالج کی بنیادی وجہ بلڈ پریشر ہے جس کی کمی یا زیادتی کے سبب دماغ کو ملنے والی خون کی فراہمی یا تو معطل ہو جاتی ہے یا دماغی شریان پھٹنے سے خون رسنے لگتاہے،خون کی شریانوں کا بند ہو جانا یا پھٹ جانا فالج کہلاتاہے،جب فالج کا حملہ ہوتا ہے تو دماغ کے متاثرہ حصوں میں موجود سیلزآکسیجن اورخون کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے مرنا شروع ہو جاتے ہیں، اس کے نتیجے میں جسم کا پوراآدھا یاکچھ حصہ مفلوج ہوجاتاہے,سنگین صورتحال میں فالج فورا موت کا باعث بھی بن سکتا ہے،محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں معذوروں میں سب سے زیادہ تعداد فالج سے متاثرہ افراد کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اس مرض پر کنٹرول نہ کیا گیا تو سال 2030 تک اس مرض کا شکار افراد کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔