ڈاکو چور سرگرم،پولیس سوئی رہی،وارداتوں پر وارداتیں 

  ڈاکو چور سرگرم،پولیس سوئی رہی،وارداتوں پر وارداتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالعزیز سے نامعلوم مسلح ملزمان 12ہزار چھین کر فرار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد یونس سے ڈاکو 80ہزار لے گئے ،امجد حسین سے نامعلوم ملزمان نے موبائل و نقدی چھین لی ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے فرحت حسین سے ڈاکو موبائل لے گئے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

 ،تھانہ کوتوالی ،بی زیڈ کے علاقے سے عنصر ،حسن،سلیمان کے موبائلزفونز چھین لیے ،محسن سے دو ملزمان موبائل و نقدی لوٹ کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے قمر زمان سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ60ہزار چھین کر فرار،تھانہ جلیل آباد ،مظفرآباد ،ممتاز آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان محمد رمضان ،محمد اسلم ، اشرف کے موبائلزفونز چھین کر لے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے خوشی محمد سے اسلحہ کے زور پر مسلح ملزمان کپڑے و نقدی لوٹ کر فرارجبکہ محبت علی ، یوسف ، زاہد ، اقبال ، تنویر ،ارسلان ،یاسین ، داود آصف ، ذیشان ، واجد سجاد ، محمد رمضان ، محمد رزاق ، امجد ، افضل ، سیف الدین ، مشتاق ، عبدالغفار ، محمد عدنان ،فدا حسین اورحسن عظیم کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی