حیدرآباد انٹربورڈ : نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ

حیدرآباد انٹربورڈ : نتائج میں تاخیر پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملے پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی منیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردیے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جبکہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔