بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات دیکھیں گی، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لئے پہنچے گی۔

مزید :

قومی -