”عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر ۔۔۔“ تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایسی پیشگوئی کردی کہ جان کر علیم خان بھی رشک کرنے لگیں گے

”عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر ۔۔۔“ تجزیہ کار ہارون الرشید نے ...
”عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر ۔۔۔“ تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایسی پیشگوئی کردی کہ جان کر علیم خان بھی رشک کرنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر نظمیں لکھی جاتی رہیں گی، ملک میں سول اور ملٹر ی سٹیبلشمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا اور اس حوالے سے انڈیا کے میڈیا کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافر نٹ “ میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہاکہ فواد چودھری کی بات ٹھیک ہے ، مسلم لیگ ن کے دور میں ملک قرضے پر چل رہاتھا اور حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں فاقہ ہو اور قرض پر مرسیڈیز خرید لی جائے ، ایسا تو نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا حل تو ہر چیز کا ہوتا ہے لیکن یہ سکت سے ہوتاتھا ، تحریک انصاف کی تیاری نہیں تھی یہ صرف حکومت کے خواب دیکھ رہے تھے ۔ اس سے ایک سبق ملتاہے کہ تھنک ٹینک اس لئے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے تو شعبدہ باز ہیں۔ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر نظمیں لکھی جاتی رہیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سول اور ملٹر ی سٹیبلشمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا اور اس حوالے سے انڈیا کے میڈیا کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ، انڈین میڈیاایسی باتیں نوازشریف کے دور میں بھی کرتا رہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان نے مودی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیاہے وہ درست نہیں تھا بلکہ اس کا جواب دفترخارجہ کی جانب سے دیا جانا چاہئے تھا اور اس میں شخصیت پر تنقید نہیں ہونی چاہئے تھی ۔

مزید :

قومی -