ملک میں یتیموں کیلئے 40 ادارے کام کر رہے ہیں،ہم نجی اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں: ایم ڈی بیت المال

ملک میں یتیموں کیلئے 40 ادارے کام کر رہے ہیں،ہم نجی اداروں کے ساتھ کام کرنا ...
ملک میں یتیموں کیلئے 40 ادارے کام کر رہے ہیں،ہم نجی اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں: ایم ڈی بیت المال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور (ڈیلی پاکستان آن لان) ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ملک میں یتیموں کیلئے 40 ادارے کام کر رہے ہیں،بچوں کی تعلیم کیساتھ مختلف پروگرامز پر کام شروع کیا گیا ہے، بچوں کے فیوچر کے حوالے سے سوچنا ہوگا،ہم نجی اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

یتیموں کی فلاح بہبود کے حوالے سے ہونیوالے پروگرام سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں یتیموں کیلئے 40 ادارے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یتیموں کے حوالے سے کوئی ڈیٹا موجود نہیں،ہمیں بچوں کا اعداد شمار جمع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کیساتھ مختلف پروگرامز پر کام شروع کیا گیا ہے، بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے،بچوں کے فیوچر کے حوالے سے سوچنا ہوگا،ہم نجی اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں،ہم کافی اداروں سے رابطے میں بھی ہیں،ہمیں مل کر یتیموں کیلئے کام کرنا پڑیگا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا،پاکستان بیت المال کی ٹیم دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہےاور زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک میر پور میں موجود رہے گی، تشویشناک حالت میں موجود زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی وزیر اعظم پاکستان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے میر پور آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ملاقات کی اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔