درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

               درجہ حرارت38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے، جس سے موسم میں کچھ حد تک گھٹن محسوس ہو رہی ہے۔شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 124 تک جا پہنچا ہے، یہ سطح صحت کے لئے معتدل طور پر غیر صحت بخش قرار دی جا سکتی ہے۔آلودگی میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کی مہم بھی جاری ہے۔