سہولت آن دی گو بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن
لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری ہے، زیر تعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کے لئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش گھر بیٹھے معیاری نرخوں پر میسر آ سکیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گی۔
تاکہ خریداروں کو محفوظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو سکے۔