مولانا سعید احمد عنایت اللہ  دوبارہ علیل،ہسپتال منتقل

  مولانا سعید احمد عنایت اللہ  دوبارہ علیل،ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت اور انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈکے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مکہ مکرمہ میں شدید علالت کے باعث دوبارہ ہسپتال میں داخل”جدہ میڈیکل سینٹر“ میں  زیرعلاج ہیں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ ہوش میں آگئے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کے بیٹے مولانا محمد بن سعید نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل اور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق استاذ الحدیث ہیں۔انہوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے قائدین و کارکنان،علماء اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعاء کریں۔