انٹرنیشنل یونین آف رائٹرزکے وفد کی گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات

            انٹرنیشنل یونین آف رائٹرزکے وفد کی گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(پ ر) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی کی قیادت میں یونین کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو یونین کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔گورنر پنجاب نے ملاقات کرنے والے وفد کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے،میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔چیئرمین زبیر احمد انصاری کی سربراہی میں مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی،صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی،جنرل سیکرٹری پنجاب رانا سلمان عارف کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔