چوہنگ،آر سی ڈی پی کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم جاری

    چوہنگ،آر سی ڈی پی کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوہنگ (نامہ نگار)آرسی ڈی پی نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر خدمت انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کیلئے آرسی ڈی پی نے مختلف متاثرہ علاقوں میں راشن اور ضروری سامان تقسیم کیا۔ علاج و معالجے کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔مویشی پال کسانوں کے جانوروں ککیلئے چارے کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔ اسی سلسلے میں چوہنگ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تھیم پارک کے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔سی ای او آر سی ڈی پی محمد مرتضیٰ کھو کھر نے خود اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔

  اس تقریب میں ان کے کے ہمراہ آپریشنل بیڈ میاں شاہد  ایڈمن آفیسر آر منیر بھٹی، آصف, ایریا مینجر وسیم عباس، رسک آفیسر شہباز بھٹی ، برانچ منیجر محمد ناصر اور دیگر عملے کے افراد شریک ہوئے۔