ڈائریکٹر مدینہ منورہ کی سروس میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

                 ڈائریکٹر مدینہ منورہ کی سروس میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیاء الرحمن خان کی فارن سروس میں دوسری دفعہ تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن وزارت مذہبی امور نے 23 ستمبر کو 25 دسمبر 2025ء تک ڈائریکٹر مدینہ منورہ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا سرکلر جاری کیا ہے۔ مارچ 2025ء میں ان کی تین سالہ فارن سروس مکمل ہوگئی تھی۔

  ان کی نمایاں کارکردگی پر حج2025 ء کو مثالی بنانے کے لئے ان کی خدمات24 ستمبر2025ء چھ ماہ کے لئے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔سیکرٹری مذہبی امور کی سفارش پر وزیراعظم ہاؤس نے تین ماہ مزید کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے حج2025ء کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے ان دونوں طوافہ کمپنیوں،کیٹرنگ ہاؤسنگ کنٹریکٹ کئے جانے ہیں۔