گورنمنٹ حنیفاں بیگم گریجوایٹ کالج کا رزلٹ مثالی رہا

  گورنمنٹ حنیفاں بیگم گریجوایٹ کالج کا رزلٹ مثالی رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)  مصطفی آباد کی سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، صحافتی حلقوں، تاجروں، وکلا نے گورنمنٹ حنیفاں بیگم گریجویٹ کالج برائے خواتین مصطفی آباد کے اس سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں 90 فیصد کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شہر کی نمائندہ شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی پورے ضلع قصور کے تعلیمی اداروں خصوصاً نجی کالجز کے مقابلے میں ہمارے کالج کی برتری اور فوقیت کو اجاگر کرتی ہے، اس مثالی کارکردگی کا سہرا محض طالبات کی محنت شاقہ ہی کو نہیں بلکہ پرنسپل آمنہ اقبال، وائس پرنسپل کی محنت کو بھی جاتا ہے۔ غیر متزلزل انتظامی نگرانی اور اساتذہ کی علمی و فکری رہنمائی کو بھی جاتا ہے۔ جنہوں نے شب و روز محنت کر کے طالبات کے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کیں۔

 ، بلاشبہ یہ کامیابی اس مادرِ علمی کی درخشاں روایت اور اعلیٰ معیارِ تعلیم کی عکاس ہے، پرنسپل آمنہ اقبال نے کہاکہ کالج میں نئے داخلے جاری ہیں، کامیاب ہونے والی طالبات کو خوش آمدید کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسے تعلیمی ادارے کا حصہ بنیں جہاں کامیابی محض خواب نہیں بلکہ حقیقت بنائی جاتی ہے۔