چوہنگ، آٹھویں سالانہ محفل میلادؐ،عاشقان رسولؐ کی بھرپور شرکت
چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری) ن آٹھویں سالانہ محفل نعت ؐ میں سینکڑوں عاشقان مصطفی ؐ نے شرکت کی۔حاجی ثناء اللہ قادری،حاجی جاوید قادری،حاجی شفیق کی جانب سے محفل میلاد النبی میں علامہ میاں منیر احمد، قاری عابد احسانوی،حاجی محمود زرگر، حاجی سلیم، حاجی عبدل منیر چوہدری، چودھری بابر گجر، عہدیدا را ن پریس کلب چوہنگ، عہدیداران میڈ یکل سٹورز ا یسوسی ایشن چوہنگ سمیت سینکڑوں عاشقان رسول ؐنے شرکت کی۔ پیر سید پروفیسر نثار احمد شاہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں سالوں سے جشن ولادت منایا جا رہا ہے۔ سب سے پہلے اللہ اور اس کے فرشتوں نے جشن ولادت منایا۔ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں۔عاشقان رسولؐ کی جانب سے درود و سلام کی صداؤں نے سما باندھ دیا۔