سیلاب زدگان کیلئے بی آئی ایس پی استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف، آصفہ بھٹو

    سیلاب زدگان کیلئے بی آئی ایس پی استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف، آصفہ بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور موثر ذریعہ ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور ان تک رسائی کی صلاحیت ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔

آصفہ بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -