نادرا کی جانب سے شہریوں کو فیس جمع کرانے کیلئے بڑی سہولت فراہم  

  نادرا کی جانب سے شہریوں کو فیس جمع کرانے کیلئے بڑی سہولت فراہم  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی  (نادرا) نے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی، اب درخواست منظور ہونے کے بعد شہری کئی طریقوں سے فیس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تفصیل کے مطابق  نادرا  سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشان ہوئے بنا کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔شہری درخواست جمع کراتے وقت نادار کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں اسے اپنی بینکنگ ایپ پر اسکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔یہ تمام آپشن ملک بھر میں دستیاب ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777 پر کال کی جاسکتی ہے۔شہری نادارا کی کمپلین پورٹل complaints.nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نادرا  

مزید :

صفحہ اول -