بی آئی ایس پی سے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہو رہے، پروگرام بند نہیں ہوسکتا: پیپلز پارٹی
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ پروجیکٹ قرار دینے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے افغان جہاد کے نام پر شہریوں کو جہادکے نام پر بھرتی کیا تھا، جماعت اسلامی کو سیاست کو سیاست کی حد تک رکھے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک کروڑ غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں، یہ بند نہیں ہوسکتا، کیا عالمی ادارے امداد کیلئے پٹواری کے ڈیٹا پر اعتماد کریں گے؟،تصویریں لگانے کے لیے ڈبہ سے قبر تک تشہیر کے لیے آپ آزاد ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے انچارج پاکستان پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور احمد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ ملک کا واحد پروگرام ہے جسے دنیا نے سراہا ہے، بی آئی ایس پی معاشرے کے پسے یوئے طبقے کیلئے شروع کیاگیا تھا۔اس پروگرام سے ایک کروڑ غریب خاندان مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے افغان جہاد کے نام پر شہریوں کو جہادکے نام پر بھرتی کیا تھا اس پروجیکٹ میں جماعت اسلامی کو اربوں روپے ملے تھے۔ ندیم افضل چن نے سوال کیا کہ جماعت اسلامی کا جہاد پروجیکٹ کامیاب ہوا یا ناکام ہوا؟۔ ندیم افضل چن نے سوال کیا کہ کیا عالمی ادارے امداد کے لیے پٹواری کے ڈیٹا پر اعتماد کریں گے؟ ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ امداد کے لیے اس پر کس کی تصویر لگے، تصویریں لگانے کے لیے سب آزاد ہیں،تصویریں لگانے کے لیے ڈبہ سے قبر تک تشہیر کے لیے آپ آزاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی بار گندم سر پلس پیپلز پارٹی کے دور میں گئی۔افسوس یہ ہے کہ حکومت غیر ملکوں کے کسانوں کو فائدہ دینا چاہتی ہے مگر اپنے کسانوں کو دبا رہی ہے،دو کھرب کی گندم منگوائی گئی مزید 5 کھرب کی منگوائیں گے مگر کسان کو فائدہ نہیں دینا۔ ہم نہیں کہتے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے سیلاب زدگان کو نہ دیں مگر یہ میکنزم استعمال کریں،ہم نہیں کہتے کہ بے نظیر کی تصویر لگائیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاؤہ کوئی میکانزم نہیں جو یونین کونسل تک موجود ہو۔چوہدری منظور نے کہا کہ پاکستان میں بی آئی ایس پی کے منصوبے کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے،بی آئی ایس پی میں ایک کروڑ سے زائد مستحق افراد رجسٹرڈ ہیں،جماعت اسلامی نے غریب لوگوں کو جہاد کے منصوبے میں بھرتی کیا، ضیاء الحق کے منصوبے میں جماعت اسلامی اسکی مرکزی پلیئر ہیں۔ جماعت اسلامی امریکی جہاد میں ہمارے بچوں کا استحصال کرتی رہی،جماعت اسلامی کو سیاست کو سیاست کی حد تک رکھے، ہم سیلاب پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہم صرف اعدادوشمار پیش کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب حکومت ہمارے اور کسانوں کے مطالبات کا مذاق اڑا رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام واحد پروگرام ہے جس کے پاس جیو ٹیگ ڈیٹا ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد پہلی بار نہیں ہو گی ماضی میں اس کے ڈیٹا سے استفادہ کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی