قتل مقدمہ ‘مجرم کو سزائے موت ‘25لاکھ روپے ہرجانہ
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھتہ نہ دینے پر شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے میں ملوث ملزم ماجد جاوید کو سزائے موت کی سزا کا حکم دیا ہے عدالت نے(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
ملزم کو مقتول کے ورثا کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ملزم نے سال 2023 میں تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ ریواڑی محلہ میں مقتول عامر علی کو پسٹل کے فائر سے ناحق قتل کیا ملزم ماجد جاوید کی عامر علی سے بھتہ مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے مقدمہ 560/23 بجرم 302 میں ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے۔ جرم ثا بت ہو نے پر ملزم ماجد جاوید کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔