ودہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلہ چیلنج کےا جائے گا،ایف بی آر
اسلام آباد (این این آئی)ودہولڈنگ ٹیکس پراسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کونسل کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قراردیا تھا۔کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی کے مترادف قرار دیا تھا۔
ایف بی آر